
دعوہ اکیڈمی کے محترم ساتھی جناب اعظم طارق صاحب، ڈیزائنر، کی طویل، مخلصانہ اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صدر یونیورسٹی اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (USWA) جناب محمد طارق خان صاحب اور ساتھی ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے جناب اعظم طارق صاحب کی ادارے کے لیے طویل خدمات، محنت، خلوص، پیشہ ورانہ وابستگی اور خوش اخلاقی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب اعظم طارق صاحب نے اپنی ذمہ داریاں نہایت محنت، دیانت داری اور خوش اسلوبی سے انجام دیں۔ ان کی خدمات اور ساتھی ملازمین کے ساتھ خوشگوار رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے ادارہ ایک تجربہ کار اور مخلص ساتھی کی خدمات سے محروم ہو جائے گا اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
تقریب کے اختتام پر جناب اعظم طارق صاحب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشیوں، سکون اور کامیابیوں بھری طویل زندگی عطا فرمائے اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کو ان کے لیے مزید خوشگوار، پرسکون اور بابرکت بنائے۔ آمین۔