یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن(اسوا)

University Staff Welfare Association

International Islamic University, Islamabad

صدر جامعہ نے 288 گریڈ ایک تا سولہ ملازمین کو اگلی گریڈ میں ترقی دی

آج یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کے صدر کی قیادت میں اسوا قائدین کی جامعہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حافظ احمد سعد الاحمد سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔ اسوا کی جانب سے فیسٹیول لون کو 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے، گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کی تاریخی ترقیوں، 250 ملازمین کی پروموشن، 38 ملازمین کی ٹائم اسکیل پروموشن، اور حسبِ وعدہ عید کے موقع پر %25 ڈی آر اے کی دو اقساط کی ادائیگی پر صدر جامعہ کا بھرپور شکریہ ادا کیا گیا۔ اسوا نے اس امر کو ملازمین دوست اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر جامعہ نے مشکل معاشی حالات میں ملازمین کو حقیقی ریلیف فراہم کیا ہے۔

ملاقات کے دوران گریڈ ایک تا سولہ ملازمین کے ان معاملات پر بھی گفتگو ہوئی جو بورڈ آف گورنرز اجلاس میں زیرِ تکمیل رہے، جن میں اپ گریڈیشن اور ریگولرائزیشن کے اہم معاملات شامل ہیں۔ اس موقع پر صدر جامعہ نے اسوا قیادت کو یقین دہانی کروائی کہ ان شاء اللہ یہ معاملات بھی جلد خوش اسلوبی سے حل کر لیے جائیں گے۔

اسوا نے تاریخی ڈی پی سی کے کامیاب انعقاد پر بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید، نائب صدر (آر اینڈ ای)/ سیکرٹری، بورڈ آف گورنرز، حسن آفتاب، نائب صدر (اے اینڈ ایف)، ثاقب رشید، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ایچ آر، اور ایچ آر کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے انتھک محنت اور خلوص کے ساتھ ملازمین کی ترقیوں کے عمل کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ اسوا کے مطابق یہ تاریخی ڈی پی سی ملازمین کے اعتماد، حوصلے اور ادارے کے ساتھ وابستگی میں مزید اضافہ کرے گی۔

اسوا کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید، نائب صدر (آر اینڈ ای)، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید، نائب صدر (اے اینڈ ایف) اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد شیخ، نائب صدر (اکیڈمک) کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔ اسوا نے امید ظاہر کی کہ نئی انتظامی ٹیم اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے جامعہ کو مزید ترقی، استحکام اور کامیابی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

آخر میں اسوا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جامعہ کو علمی، تحقیقی اور انتظامی میدان میں مزید ترقی عطا فرمائے، جامعہ کے صدر، انتظامیہ، اساتذہ، افسران اور ملازمین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، اور جامعہ کو ہمیشہ امن، اتحاد، خوشحالی اور کامیابی کا گہوارہ بنائے۔ اللہ تعالیٰ جامعہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے ملک و ملت کے لیے بہترین علمی مرکز بنائے۔ آمین۔

Scroll to Top