یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن(اسوا)

University Staff Welfare Association

International Islamic University, Islamabad

اسوا کی ویب سائٹ کا اجراء، ملازمین کو معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنے کا اہم اقدام

یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) نے شفافیت، مؤثر رابطے اور ملازمین تک بروقت معلومات کی فراہمی کے مقصد کے تحت اپنی آن لائن معلوماتی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ویب سائٹ کو فعال کر دیا گیا ہے جہاں ملازمین اسوا کی سرگرمیوں، اعلانات، اخباری بیانات، فلاحی منصوبوں، پالیسی امور اور دیگر اہم معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس آن لائن معلوماتی نظام کی تیاری جناب مجیب الرحمٰن، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسوا، کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اسوا کے مطابق اگرچہ جنرل باڈی اجلاس میں وقت کی کمی کے باعث اس کا باقاعدہ تعارف پیش نہیں کیا جا سکا، تاہم تمام ملازمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس کا مشاہدہ کریں اور اس کی بہتری کے لیے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز فراہم کریں۔

اسوا کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملازمین سے متعلق تمام اہم معلومات کو منظم، محفوظ اور شفاف انداز میں ایک ہی جگہ پر مہیا کرنا ہے تاکہ ہر ملازم تک درست اور بروقت معلومات پہنچ سکیں۔ اسوا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے ملازمین کی بہتر خدمت اور رہنمائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Scroll to Top