یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن(اسوا)

University Staff Welfare Association

International Islamic University, Islamabad

اسوہ کی کوششوں سے مرحوم ملازمین کے مزید چھ بچوں کو جامعہ میں ملازمت فراہم کر دی گئی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی تقرری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اور مزید چھ بچوں کو جامعہ میں ملازمت فراہم کر دی گئی ہے۔

یو نیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن(اسوا) کے مطابق اکتوبر 2024 سے قبل دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی تقرری کے معاملے کو اسوا نے مسلسل متعلقہ فورمز پر اٹھایا اور ان کے جائز حق کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ اس جدوجہد کے نتیجے میں پہلے بھی بعض متاثرہ خاندانوں کے بچوں کو ملازمت فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ حالیہ مرحلے میں مزید چھ بچوں کی تقرری عمل میں آئی ہے۔

اس موقع پر صدر اسوا ویلفیئر ایسوسی ایشن نے نئے تعینات ہونے والے بچوں کو چائے پر مدعو کیا اور ان سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اسوہ مستقبل میں بھی ان بچوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور انہیں درپیش کسی بھی جائز مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

اسوہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے صدرِ جامعہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انہیں روزگار فراہم کرنا ایک قابلِ تحسین انسانی اور فلاحی اقدام ہے۔

اسوہ کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ ایسوسی ایشن جامعہ کی بہتری، ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری انداز میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہر ملازم کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا اسوہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Scroll to Top