یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن(اسوا)

University Staff Welfare Association

International Islamic University, Islamabad

چن زیب تنولی 42 سالہ خدمات مکمل کرکے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے باعزت ریٹائر ہوگئے

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ملازم جناب چن زیب تنولی صاحب نے 42 سالہ طویل خدمات مکمل کرنے کے بعد آج ملازمت سے ریٹائرمنٹ حاصل کر لی۔

جناب چن زیب تنولی نے اپنی زندگی کے قیمتی 42 سال جامعہ کی خدمت میں صرف کیے۔ ان کی طویل عرصے پر محیط خدمات ان کی محنت، لگن اور ادارے سے وابستگی کی عکاس ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ جامعہ میں ان کے پیشہ ورانہ سفر کا ایک اہم مرحلہ ہے۔

یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (USWA) جناب چن زیب تنولی صاحب کی طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشیوں، سکون اور برکتوں بھری زندگی عطا فرمائے اور ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔

Scroll to Top