ونیورسٹی سٹاف ویلفئیر ایسوسی ایشن (اسوا) کی قیادت نے طارق خان کی قیادت میں صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ احمد سعد الاحمد سے ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے آغاز میں اسوا قیادت نے صدر جامعہ کو ملازمین کی تاریخی پروموشن کے موقع پر پھول پیش کیے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران جامعہ کے ملازمین کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص ریگولرائزیشن اور اپ گریڈیشن کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر جامعہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان دونوں اہم معاملات کو اپنی ذمہ داری اور فرض سمجھتے ہوئے جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں ملازمین کے بقایا جات اور 85 فیصد ہاؤس رینٹ الاؤنس کو تنخواہوں کے ساتھ شامل کرنے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ صدر جامعہ نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں دونوں نائب صدور سے مسلسل رابطے میں ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے مثبت پیش رفت متوقع ہے۔
اسوا قیادت نے اس موقع پر ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور افواہوں یا منفی پروپیگنڈے سے گریز کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر جامعہ ادارے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آنے کی امید ہے۔