
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ملازم جناب چن زیب تنولی صاحب نے 42 سالہ طویل خدمات مکمل کرنے کے بعد آج ملازمت سے ریٹائرمنٹ حاصل کر لی۔
جناب چن زیب تنولی نے اپنی زندگی کے قیمتی 42 سال جامعہ کی خدمت میں صرف کیے۔ ان کی طویل عرصے پر محیط خدمات ان کی محنت، لگن اور ادارے سے وابستگی کی عکاس ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ جامعہ میں ان کے پیشہ ورانہ سفر کا ایک اہم مرحلہ ہے۔
یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (USWA) جناب چن زیب تنولی صاحب کی طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشیوں، سکون اور برکتوں بھری زندگی عطا فرمائے اور ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔