یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن(اسوا)

University Staff Welfare Association

International Islamic University, Islamabad

اولڈ کیمپس میں اسوا رجسٹریشن کی خوشی، مٹھائی تقسیم، ملازمین کا پُرامن احتجاج میں شرکت کا عزم

یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کی باضابطہ رجسٹریشن کی خوشی میں 19 اکتوبر 2026ء کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے فیصل مسجد کیمپس میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ملازمین نے اسوا کی رجسٹریشن کو ایک اہم تنظیمی کامیابی قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر اسوا قائدین نے یونیورسٹی انتظامیہ سے ایک مرتبہ پھر پُرزور مطالبہ کیا کہ ملازمین کے منظور شدہ مالی فوائد، جن میں 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس، 15 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (ڈی آر اے) اور 85 فیصد ہاؤس رینٹ سیلنگ الاؤنس شامل ہیں، اکتوبر 2026ء کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیے جائیں تاکہ ملازمین کو ان کے جائز حقوق مل سکیں۔

ملازمین نے واضح کیا کہ اگر مذکورہ الاؤنسز اکتوبر 2026ء کی تنخواہ کے ساتھ شامل نہ کیے گئے تو وہ یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کی کال پر ہونے والے پُرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ ملازمین کے جائز حقوق اور منظور شدہ مالی فوائد کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ اسوا نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ ملازمین کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار نہ کرنا پڑے۔

یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) ملازمین کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور جائز مطالبات کے حصول کے لیے پُرامن، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Scroll to Top